پاکستان

آسٹریلیا میں لگاتار پانچواں وائٹ واش

آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 48رنز سے شکست دے کر کلین سوئپ کیا۔

آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی شاندار ٹرپل سنچری کی بدولت پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 48رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے وارنر کی ٹرپل سنچری اور مارنس لبوشین کی سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 589رنز بنا کر پہلی اننگ ڈکلیئر کردی تھی، وارنر نے ناقابل شکست 335 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی باؤلنگ لائن کے بعد لاگاتار دوسرے میچ میں بیٹنگ لائن بھی ناکام رہی اور یاسر شاہ نے 8ویں نمبر پر سنچری بنا کر پہلی اننگز میں بلے بازوں کو آئینہ دکھایا۔

پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 302رنز پر آؤٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی اور دوسری اننگز میں 239رنز پر ڈھیر ہو کر لگاتار دوسرے میچ میں اننگز کی شکست سے دوچار ہوئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگز میں مچل اسٹارک نے 6 اور دوسری اننگز میں نیتھن لائن نے پانچ وکٹیں لیں۔