کھیل

پاکستان میں 10سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کل پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس کے ساتھ ہی ملک میں 10سال سے بھی زائد عرصے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہو گی۔

مارچ 2009 میں سری لنکا ہی کی ٹیم کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد پاکستان پر انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے اور پاکستان کو اپنے تمام میچز نیوٹرل مقام پر کھیلنے پڑے۔

تاہم اب پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے ذریعے ملک میں ایک دہائی سے زائد عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہو گی۔