پاکستان

موبائل فونز کی ریگیولٹیری ڈیوٹی میں اضافہ

ایف بی آر کے تخمینے کے مطابق تین سلیبز میں ڈیوٹی کے اضافے سے 16 ارب روپے کا سرمایہ ہوگا.

حکومت نے مقامی سطح پر موبائل فون کی مینو فیکچرنگ کی حوصلہ افزائی کے لیے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز کی ویلیو کے مطابق 6 مختلف سلیبز پر ریگیولٹری ڈیوٹی (برآمدی ٹیکس ) پر نظر ثانی کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق درآمد شدہ ڈیوٹی 30 ڈالرتک کی قیمت والے موبائل فونز پر ڈیوٹی 300 روپے ہی رہے گی ، جبکہ ایسے موبائل جن کی ویلیو 30 ڈالرز سے زیادہ اور 100 ڈالر سے کم ہے ان پر فی موبائل 3000 روپے تک برآمدی ٹیکس لیا جائے گا اس سے قبل فی موبائل ریگیولیٹری ریٹ 2ہزار 9سو 40 روپے تھا۔

مزید پڑھیں: تارکین وطن نے موبائل فون پر رواں مالی سال کے 7 ماہ میں 5 ارب روپے ٹیکس ادا کیا

رپورٹ کے مطابق جن سیٹ کی قیمت 100 ڈالرز سے زیادہ ہے اور 200 ڈالرز سے کم ہے ایسے موبائل فونز کی ریگیولیٹری ڈیوٹی 4ہزار 5 سو 10 سے بڑھا کر 7 ہزار 500 روپے کردی گئی ہے۔

جن موبائل فونز کی قیمت 200 ڈالرز سے زیادہ اور 350 ڈالرز سے کم ہے ان پر ریگیولیٹری ڈیوٹی 6 ہزار 180 سے بڑھا کر 11 ہزار روپے پر سیٹ کردی گئی ہے۔

500 ڈالرز سے کم اور 350 ڈالرز سے زیادہ قیمت والے موبائل فون کی ڈیوٹی 17 ہزار 6 سو 50 روپے سے کم کرکے 15 ہزار روپے فی سیٹ کردی گئی ہے جبکہ 500 ڈالر سے زائد قیمت کے موبائل فون پر ڈیوٹی 31ہزار 5 سو20 روپے سے کم کر کے 22 ہزار کردی گئی ہے۔

ایف بی آر نے تخمینہ لگایا ہے کہ تین سلیبز میں اضافے سے مزید 16 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

پاور پلانٹس 5 جولائی تک مکمل فعال ہوں گے، حماد اظہر

گوگل کی اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں کووڈ ویکسین کارڈ اسٹور کرنے کی سپورٹ متعارف

چین کا 'دنیا کی چھت' پر تیزترین ریلوے سروس شروع کرنے کا کارنامہ