پاکستان

ماں اور بہن پر تشدد کے الزام میں 3 بھائی گرفتار

واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دو افراد ایک کمرے میں داخل ہورہے ہیں اور خواتین پر تشدد کر رہے ہیں۔

پشاور: پولیس نے ماں اور بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے پر تین بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھنامرا تھانے کے ایک عہدیدار نے ڈان کو بتایا کہ دو ملزمان کو ہفتے کی رات گرفتار کیا گیا تھا اور تیسرا اتوار کو گرفتار ہوا۔

پولیس اہلکار نے ہفتے کی رات گرفتار آفتاب اور ارشد کو اتوار کے روز عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے ان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔

مزید پڑھیں: لاہور میں موٹرمکینک استاد کا کمسن شاگرد پر بہیمانہ تشدد

عہدیدار نے بتایا کہ تیسرے ملزم زاہد کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ خاندان میں گھر کی ملکیت کا تنازع ہے۔

ایک شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بھائیوں نے اس پر تشدد کیا جس سے ان کو شدید چوٹیں آئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دو افراد ایک کمرے میں داخل ہورہے ہیں اور خواتین کو پر تشدد کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: والد کے انتقال پر برطانیہ سے آئی ہوئی خاتون سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار

ویڈیو میں انہیں مارپیٹ کرنے کے لیے ہیلمٹ اور ہتھوڑے کا استعمال کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

جب خاتون نے اپنی بیٹی کو ان کے تشدد سے بچانے کی کوشش کی تو ان افراد نے اپنی ماں کو بھی دھکا دیا، تھپڑ اور لاتیں ماریں۔

ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بڑے پیمانے پر غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 354، 506، 337 (اے) اور 34 کے تحت ایف آئی آر درج کرلی۔

غیر ملکی افواج نے مقررہ تاریخ تک انخلا مکمل نہ کیا تو ردعمل دیں گے، طالبان

شہباز شگری، آئمہ بیگ کا جلد شادی کرنے کا عندیہ

اسلام آباد ہائیکورٹ: آصف زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر