کھیل

سری لنکا میں بھارتی کھلاڑی چاہل اور گوتھم کورونا وائرس کا شکار

دونوں بھارتی کھلاڑیوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے اور وہ ٹیسٹ منفی آنے تک سری لنکا میں ہی رہیں گے۔

سری لنکا کے دورے پر موجود بھارتی ٹیم کے دو کھلاڑیوں یزویندر چاہل اور آل راؤنڈر گوتھم کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یہ دونوں کھلاڑی ان آٹھ کھلاڑیوں کے گروپ میں شامل تھے جن کا 27 جولائی کو کورونا کا شکار ہونے والے کرونال پانڈیا سے رابطہ رہا تھا۔

کرونال پانڈیا کا 27 جولائی کو کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

چاہل، کرونال پانڈیا اور کے گوتھم کچھ دن سری لنکا میں ہی رہیں گے جبکہ چھ میں سے چار کھلاڑی منیش پانڈے، دیپک چاہر، ہردک پانڈیا اور ایشان کشن وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ کرونال سے قریبی رابطے میں رہنے والے پرتھوی شا اور سوریاکمار یادو بھی سری لنکا میں ہی رہیں گے اور یہیں سے انگلینڈ روانہ ہو کر بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ بنیں گے۔

یزویندر چاہل اور گوتھم کا کورونا ٹیسٹ جمعہ کو مثبت آیا تھا حالانکہ جمعرات کو ان دونوں سمیت چھ کھلاڑیوں کا ٹیسٹ منفی آیا تھا۔

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کرونال پانڈیا کو قرنطینہ کر دیا گیا تھا اور بقیہ آٹھ کھلاڑیوں کو ٹیم ہوٹل میں ہی رکھا گیا تھا البتہ بقیہ ٹیم سے الگ کردیا گیا تھا۔

کرونال پانڈیا تقریباً ایک ہفتہ بھارت میں رہیں گے اور ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ہی بھارت روانہ ہو سکیں گے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 1.71 روپے کا مزید اضافہ کردیا

شوہر کی شناخت عیاں ہونے پر علیزے گبول نے انسٹاگرام پرائیوٹ کردیا

طویل انتظار کے بعد پاکستان میں 'نئی' ہونڈا سٹی متعارف