کھیل

شارجہ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کامیاب

پاکستان نے حارث رؤف اور آصف علی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان نے حارث رؤف اور آصف علی کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیوزی لینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی۔

شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، حارث رؤف نے 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز بھی مشکلات سے دوچار نظر آئے لیکن شعیب ملک اور آصف علی نے اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے پاکستان کو 5 وکٹوں کی فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

حارث رؤف کو عمدہ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔