کھیل

تمیم اقبال انگوٹھے کی انجری کے باعث پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز سے آؤٹ

ایکسرے رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ تمیم اقبال کو بائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوا تھا، کرک انفو

بنگلہ دیش کے بلے باز تمیم اقبال انگوٹھے کی انجری کے باعث پاکستان کے دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز سے باہر ہوگئے۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ایکسرے رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ تمیم اقبال کو بائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوا تھا، وہ گزشتہ ماہ کٹھمنڈو میں فرنچائز ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔

تمیم اقبال نے کہا کہ ’فریکچر تقریباً ٹھیک ہوگیا تھا لیکن میرے انگوٹھے میں سوزش برقرار رہی اس لیے ہم نے ایک اور ایکسرے کرایا جس میں انکشاف ہوا کہ انگوٹھے میں فریکچر ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ممکنہ طور پر دو فریکچر تھے لیکن پہلے اسکین میں یہ سامنے نہیں آیا تھا، میں انگوٹھا نہیں ہلا سکتا اور اب پورا عمل دوبارہ شروع ہوگا‘۔

مزید پڑھیں: بنگلہ دیش سے ٹی20 سیریز کے لیے پاکستان کے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان

تمیم اقبال گھٹنے کی انجری سے صحت یاب ہونے کی وجہ سے کھیل کے وقت کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے رواں سال کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے تھے۔

بنگلہ دیش کو، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے گروپ مرحلے سے باہر ہوگئی تھی، ڈھاکا میں جمعہ سے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان 26 نومبر سے چٹا گرام میں پہلا ٹیسٹ میچ اور 4 دسمبر سے ڈھاکا میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جانا ہے۔

دھماکا خیز مواد سے نسلہ ٹاور کے انہدام کی لاگت 22 کروڑ روپے

برطانیہ: ہسپتال کے باہر دھماکے کے بعد پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کرلیا

جوتوں میں شراب پینے کی اصل وجہ آخر کیا ہے؟