پاکستان

لاہور: ہم جماعت طالبہ کی ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے ملزمان گرفتار

ہراساں کرنے کا واقعہ پنجاب یونیورسٹی کے باہر پیش آیا، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیشی ونگ کے حوالے کردیا، پولیس

پولیس نے ساتھی طالبہ کو ہراساں کرنے پر پنجاب یونیورسٹی کے 2 طلبہ کو گرفتار کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تین روز قبل لڑکی کے بھائی نے شکایت درج کروائی تھی کہ ایک ماہ قبل لڑکی کو اس کی کلاس کے دو لڑکوں نے یونیورسٹی کے قریب پُل سے اغوا کرلیا تھا۔

شکایت گزار کے مطابق ملزمان لڑکی کو نامعلوم جگہ پر لے گئے اور اس کا ریپ کرنے کی کوشش کی، ملزمان نے اس کے کپڑے پھاڑ کر اس کی تصاویر بھی بنائیں۔

مزید پڑھیں: لاہور: لڑکی کو ریپ کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

لڑکی کے بھائی نے بتایا کہ ملزمان لڑکی کو ایک ماہ سے مسلسل بلیک میل کر رہے ہیں کہ ان سے ملاقات کرے ورنہ اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیں گے، لڑکی اب بھی خاموش تھی تاہم اس کے اہل خانہ کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی ہے۔

واقعے کا مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 376،365، (2)509، 511،506 اور 34 کے تحت مسلم ٹاؤن تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن تنویر رضا نے ڈان کو بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیشی ونگ کے حوالے کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور: طالبات کو جنسی ہراساں کرنے والے استاد پر الزام ثابت

انہوں نے کہا کہ واقعہ پنجاب یونیورسٹی کے باہر پیش آیا لیکن مبینہ متاثرہ لڑکی اور دونوں ملزمان یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

علاوہ ازیں عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کہ ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

بین الاقوامی کتب میلوں میں پاکستان کی عدم شرکت سے کیا نقصان ہے؟

حکومت کا گوادر کے 3 ہزار سے زائد گھروں کیلئے شمسی توانائی کے منصوبے کا اعلان

کرائسٹ چرچ حملہ: پاکستان کے نعیم راشد کیلئے نیوزی لینڈ کا اعلیٰ ترین اعزاز