کھیل

اسلام آباد یونائیٹڈ کا آصف علی کو نائب کپتان بنانے کا اعلان

آصف علی نے نائب کپتان بنانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹد نے جارح مزاج بلے باز آصف علی نائب کپتاب بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج ملتان سلطانز کے خلاف میچ سے قبل آصف علی کو نائب کپتان بنانے کا اعلان کیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ٹیم کے سب سے سینئر رکن اور دو مرتبہ چیمپیئن بنوانے والے آصف علی کو ہم فخریہ طور پر نائب کپتان بنانے کا اعلان کرتے ہیں۔

اس موقع پر ساتھی کھلاڑیوں نے آصف علی کو مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل7: شاہد آفریدی اور زازئی کورونا وائرس سے صحتیاب

آصف علی نے نائب کپتان بنانے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے مجھے ایک اور ذمے داری ہے اور میں اس کو پوری ذمے داری سے نبھاؤں گا۔

سبیکا امام کو ’قتل و تیزاب حملے‘ کی دھمکیاں

سکندرِ اعظم نے اپنی دودھ پیتی بہن کو کیوں قتل کروایا؟

‘شک تھا کورونا ویکسین بانجھ بنا دے گی مگر اب جلد والد بننے والا ہوں‘