پاکستان

وزیر اعظم کی اہلیہ کے بیٹے سمیت 3 ملزمان پر شراب برآمد ہونے کا مقدمہ

ہسپتال میں معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ ایک ملزم احمد شہریار نشے میں تھا، پولیس

لاہور پولیس نے وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے چھوٹے بیٹے، ان کے کزن اور دوست پر شراب کی موجودگی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر کے مطابق غالب مارکیٹ پولیس نے ان کی کار سے شراب برآمد کی اور ملزم محمد موسیٰ مانیکا، کزن احمد مانیکا (جو نواز لیگ کے ایم این اے احمد رضا مانیکا کا بیٹا ہے) اور دوست احمد شہریار کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ (حد آرڈر 1979) کی دفعات 3، 4 اور 11 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جبکہ پولیس نے انہیں ظہور الٰہی روڈ سے گرفتار کیاتھا۔

مزید پڑھیں: عدت کے 7 ماہ بعد عمران خان سے شادی ہوئی، بشریٰ بی بی

ہسپتال میں معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ احمد شہریار نشے میں تھے، تاہم مانیکا خاندان سے ضمانت کے بعد ملزمان کی رہائی کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، گرفتاری کے وقت انہوں نے کوئی ممنوعہ چیز نہیں دکھائی تھی۔

احمد شہریار نے عدالت سے ضمانت پر رہائی حاصل کی تاہم پولیس نے برآمد شدہ شراب کے نمونے فرانزک کے لیے بھیج دیے ہیں۔

'کسی بلاک کا حصہ نہیں بنیں گے، روس-یوکرین تنازع کے پرامن حل کے خواہاں ہیں'

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

پاکستان غیر یقینی صورتحال سے امن کی جانب گامزن ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر