دنیا

ایران، متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے لیے پُرامید

دونوں ممالک نے 2016 میں تعلقات کو سفارتی سطح پر کم کیا تھا کیونکہ ایران کے مضبوط خلیجی عرب ملک سعودی عرب سے تعلقات ختم ہوگئے تھے۔

ایران نے شیخ محمد بن زاید النہیان کے صدر منتخب ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی امید ظاہر کی ہے، وہ اپنے بھائی کی رحلت کے بعد خلیجی ملک کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں غیر ملکی خبر رساں ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق دونوں ممالک نے 2016 میں تعلقات کو سفارتی سطح پر کم کردیا تھا، کیونکہ ایران کے مضبوط خلیجی عرب ملک سعودی عرب سے تعلقات ختم ہوگئے تھے جو کہ متحدہ عرب امارات کا اہم اتحادی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امارات کے نائب وزیراعظم اور ایرانی سفیر کی ملاقات، ‘تعاون’ بڑھانے پر تبادلہ خیال

صدارتی بیان کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے شیخ محمد بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

مزید بتایا گیا کہ رئیسی نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مرحوم شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کے دور میں تعلقات کی بہتری اور ترقی کی جو بنیاد رکھی گئی، اس میں دونوں ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید اضافہ ہوگا۔

جاری بیان کے مطابق انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبہ جات میں باہمی تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: شیخ محمد بن زاید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر منتخب

وزارت کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اماراتی صدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے کے لیے تہران سے پیر کو ابوظبی کے لیے روانہ ہوئے۔

ایرانی صدر نے متحدہ عرب امارات کو شیخ خلیفہ کی رحلت پر پیر کو تعزیتی پیغامات بھی بھیجے تھے۔

دوسری طرف واشنگٹن اور تیل کی دولت سے مالامال خلیجی ملک کے کئی مہینوں سے کشیدہ تعلقات کے بعد امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے پیر کو متحدہ عرب امارات کے نومنتخب صدر سے ملاقات کی۔

فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو پاکستان کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہوسکتا ہے، شیری رحمٰن

منوڑہ جزیرہ، جس کی تاریخ کو تحفظ اور فروغ دینے کی ضرورت ہے

گورنر پنجاب کا وزیر اعظم کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروانے کا اعلان