کھیل

ورلڈ جونیئر اسکواش: پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو شکست

پاکستان کے نور زمان اور حمزہ خان نے بھارت کے کرشنا مشرا اور ارناووسارن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

فرانس کے شہر نینس میں جاری ورلڈ جونیئر اسکواش چمپیئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو باآسانی 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

ورلڈ اسکواش ٹوئٹر کے مطابق جونیئر چمپیئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی دو ٹیمیں پاکستان اور مصر کی ہیں۔

پاکستان کے نور زمان نے بھارت کے کرشنا مشرا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 0-3 سے ہرا دیا۔

نور زمان نے بھارتی حریف کو 12-14، 8-11، 4-11 سے شکست دی۔

اسی طرح پاکستان کے حمزہ خان نے بھارت کے ارناوو سارن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست دی۔

پانچ سیٹ پر مشتمل میچ کے پہلے اور دوسرے سیٹ میں حمزہ خان نے حریف کو 6-11 اور 10-12 سے مات دی۔

بھارتی کھلاٹی ارناوو سارن نے تیسرے اور چوتھے سیٹ میں حمزہ خان کو 1-11 اور 6-11 سے شکست دے کر کم بیک کیا۔

پانچویں اور فیصلہ کن سیٹ میں حمزہ خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو 5-11 سے شکست دی۔

پاکستان کی 0-2 سے فیصلہ کن برتری کے بعد دونوں ٹیموں نے تیسرا میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں ہفتے کو مصر سے ٹکرائےگا، جو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر3 بجے شروع ہوگا۔

کراچی میں تیزی سے ایچ آئی وی پھیلنے کا انکشاف

عمران خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری

فن لینڈ کی وزیراعظم کا پارٹی ویڈیوز لیک ہونے کے بعد ڈرگ ٹیسٹ