پاکستان

سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی بنگلہ دیش کو شکست

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کیے

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں محمد رضوان اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے تاہم قومی ٹیم کا مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور خود پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی کے ساتھ میدان میں اتری تھی۔