پاکستان

عمران خان کے خلاف نامناسب گفتگو پر پی ٹی آئی نے پیمرا سے رجوع کر لیا

پاکستان تحریک انصاف نے پیمرا سے کارروائی کر کے پروگرام اور متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی جانب سے لائیو ٹی وی پروگرام میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے خلاف انتہائی نامناسب گفتگو کرنے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے رجوع کرلیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ وہ کارروائی کرکے پروگرام اور متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا بیان قابل مواخذہ ہے، مقدمہ درج کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں، رانا ثنااللہ

چیئرمین پیمرا کو لکھے گئے خط میں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما افتخار درانی نے کہا کہ 13 اکتوبر کو وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو جیو نیوز پروگرام کیپیٹل ٹاک میں مدعو کیا گیا تھا۔

افتخار درانی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے پروگرام کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف انتہائی نامناسب اور بیہودہ گفتگو کی جو پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔

افتخار درانی نے خط میں مزید کہا کہ پیمرا کے ضابطہ اخلاق اور قوانین قومی نیوز چینل کے تحت اس طرح کی گفتگو نشر کرنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے میزبان حامد میر نے بھی وزیرداخلہ کے نامناسب اور توہین آمیز گفتگو پر اُنہیں نہیں روکا، البتہ وہی پروگرام چینل پر دوبارہ نشر کیا گیا اور سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو جاری کی گئی۔

مزید پڑھیں: عمران خان بتائیں کیا ان کی کرپشن کی تحقیقات کرنا دیوار سے لگانا ہے، رانا ثنااللہ

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پیمرا قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر ٹی وی چینل کے خلاف سخت کارروائی کرے اور انہیں اس معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

انہوں نے پیمرا سے درخواست کی کہ وہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے قابل اعتراض مواد کو فوری طور پر ہٹایا جائے اور پیمرا کے ضابطہ اخلاق قوانین کے تحت پروگرام کے پروڈیوسر، ڈائیریکٹر، ایڈیٹر سمیت متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کرے

رانا ثنااللہ پنجاب میں داخل ہوئے تو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، پرویز الٰہی

قومی اسمبلی کے 8، پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں پر ضمنی انتخابات، دلچسپ مقابلہ متوقع

دفتر خارجہ کو مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کیلئے دنیا کی حمایت بڑھنے کا یقین