پاکستان

’سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تعمیر نو کا آغاز 24 اکتوبر سے ہوگا‘

وزیر اعظم شہباز شریف سیلاب کے بعد بحالی کے لیے تعمیر نو اور بحالی کے مرحلے کے لیے حکومتی اقدامات کا باضابطہ اعلان کریں گے، پلاننگ کمیشن

پلاننگ کمیشن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف 24 اکتوبر کو متاثرہ اضلاع کی سیلاب کے بعد بحالی کے لیے تعمیر نو اور بحالی کے مرحلے کے لیے حکومتی اقدامات کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ اعلان اگست میں پاکستان میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات اور تباہی کے بعد کی ضرورتوں کا تخمینہ لگانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس تخمینے کو منصوبہ بندی اور ترقی ڈویژن نے ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے تعاون سے مکمل کیا ہے۔

نیویارک میں ورلڈ بینک-آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے رپورٹ کے کچھ اہم نتائج سے آگاہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد پاکستان کے غریب ترین لوگوں کی مدد کریں جو جدید دنیا میں ترقی کا شکار بنے ہیں۔

برطانیہ کے وزیر اعظم کے خصوصی نمائندے، نائجل کیسی نے یاد دلایا کہ اب تک جبکہ بین الاقوامی ردعمل تیز اور وسیع رہا ہے، صرف یہ اہم انسانی امداد پاکستان کی بحالی کے لیے ناکافی ہو گی جو ایک مضبوط، زیادہ لچکدار پوزیشن کی طرف واپسی کے لیے ضروری ہے۔

اتحادی چاہتے تھے کہ عمران خان اقتدار میں مزید رہیں تاکہ حالات کا سامنا کرسکیں، اسحٰق ڈار

ووٹر فہرستوں سے ساڑھے 25 لاکھ مردہ افراد کے نام خارج

انگلینڈ کے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی پر ریپ کا الزام، مقدمہ درج