کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے فائنل سے قبل رنگا رنگ اختتامی تقریب

تقریب میں آسٹریلیا کی مقامی ثقافت کو پیش کیا گیا، جبکہ مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

آسٹریلیا کے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میچ کے لیے ٹاس کے بعد رنگا رنگ اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔

میچ کے آغاز سے قبل ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آسٹریلیا کی مقامی ثقافت کو پیش کیا گیا، جبکہ مقامی فنکاروں نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

ہزاروں شائقین جھنڈے اور اپنے پسندیدہ کرکٹرز کی تصاویر اور پلے کارڈز ہاتھوں میں تھام کر لہراتے نظر آئے۔