کھیل

پاکستان کےخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹام لیتھم نیوزی لینڈ کے کپتان مقرر

ہم نے اس سیزن کے شروع میں بھارت کے خلاف بلے بازی کی مہارت، قوت اور حد دیکھی جو اس کھلاڑی کے پاس ہے، ٹیم کوچ

نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم اگلے ماہ سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی 20 سیریز اور پاکستان میں ہونے والے پانچ میچوں کی سیریز میں ناتجربہ کار ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹام لیتھم نیوزی لینڈ ٹیم کی کپتانی کے لیے تقریباً دو برس بعد پہلی بار مختصر ترین فارمیٹ میں واپس آرہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کین ولیمسن اور ٹم ساؤتھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے کھیلنے کی وجہ سے غیر حاضر ہیں اس لیے وکٹ کیپر بلے باز ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کے لیے واپس آرہے ہیں جو کہ اس سے قبل 2021 میں بنگلہ دیش میں ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

ٹیم کے کوچ مائیک اسٹیڈ نے کہا کہ ہم نے اس سیزن کے شروع میں بھارت کے خلاف بلے بازی کی مہارت، قوت اور حد دیکھی جو اس کھلاڑی کے پاس ہے، ان کی موافقت کا مطلب یہ بھی ہے کہ وہ بیٹنگ پوزیشنوں کی رینج میں نمایاں ہو سکتے ہیں۔

کوچ نے کہا کہ ٹام لیتھم نے 2021 میں بنگلہ دیش میں ہونے والے میچ کے دوران ایک ناتجربہ کار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت کی تھی اور کورونا وائرس کے حالات میں اس اسکواڈ کی قیادت پر ہم ان سے متاثر ہوئے تھے۔

جنوبی افریقہ کے سابق انڈر 19 کپتان اور ٹاپ آرڈر بلے باز چاڈ بووز اور تیز باؤلر ہنری شپلی سیریز کے لیے اسکواڈ میں شامل کیے جانے کے بعد اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی آزمائش میں کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔

نیوزی لینڈ اپریل کے پہلے ہفتے میں سری لنکا کے خلاف آکلینڈ، ڈیونیڈن اور کوئنس ٹاؤن میں کھیلے گا اور اس سے پہلے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی لاہور میں اور دو اور راولپنڈی میں 14 سے 24 اپریل تک کھیلے جائیں گے۔

کوچ مائیک اسٹیڈ پاکستان میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نہیں آسکیں گے جن کی جگہ شین جرگینسن ٹیم کی قیادت کریں گے، لیکن اگلے پانچ ایک روزہ میچوں کے لیے واپس آکر ذمہ داری سنبھالیں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں ٹام لیتھم (کپتان)، چاڈ بوئز، مارک چیپ مین، میٹ ہنری، بین لسٹر، ایڈم ملنے، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ریچن رویندرا، ٹم سیفرٹ، ہنری شپلی، ایش سودھی، ول یانگ شام ہوں گے جبکہ ڈین کلیور، کول میکونچی، بلیئر ٹکنر صرف پاکستان میں ہونے والی سیریز میں ہوں گے۔

عوام کا مسترد کردہ لیڈر کیسے سری لنکا کا ’مردِ بحران‘ ثابت ہوا؟

’نیا ٹیلنٹ گھر پر شیر، شارجہ میں ڈھیر‘

زخمی ہونے کے بعد امیتابھ بچن نے فلم شوٹنگ کا دوبارہ آغاز کردیا