دسترخوان

وزن کم کرنے کیلئے پروٹین سے بھرپور مونگ پھلی اور کالے چنے سے بنی ’سلاد‘

کھیرے، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں سے بنی لذیذ سلاد کھانا چاہتے ہیں تو یہ ترکیب آزمائیں۔

موٹاپا ایک ایسا مرض ہے، جو نہ صرف جسمانی بلکہ معاشرتی طور پر بھی انسانی زندگی اجیرن بنا دیتا ہے، عمومی طور پر موٹاپے کی ایک بڑی وجہ زیادہ کھانے کو قرار دیا جاتا ہے، جو لوگ کھانے پینے کی زیادہ شوقین ہوتے ہیں ان کے جسم کے اندر تیزی کے ساتھ چربی چڑھتی ہے۔

اگر آپ بھوک کو کم کرنا چاہتے ہیں اور یہ خواہش رکھتے ہیں کہ پروٹین سے بھرپور ایسی غذا کھائی جائے جو صحت بخش بھی ہو اور ذائقے دار بھی تو نیچے دی ہوئی ’سلاد‘ کی ترکیب آزمائیں، جو آپ کو بے حد پسند آئے گی۔

یہ سلاد وزن کرنے کے لیے بے حد مفید ہے۔

اجزا:

کالے چنے - ابلے ہوئے ڈیڑھ کپ

مونگ پھلی - 1 کپ

پیپریکا پاؤڈر - آدھا چائے کا چمچ

پنک سالٹ - حسب ذائقہ

کالی مرچ - حسب ذائقہ پسی ہوئی

زیتون کا تیل - 1 چمچ

کھیرا - 1 درمیانہ

2 ٹماٹر

ایک پیاز

سلاد کے پتے - 1 گچھا

شلجم - 1 درمیانہ

زیتون کا تیل - 3 چمچ

تِل سیاہ اور سفید - 1 چمچ

لیموں کا رس - 1 چمچ

تازہ دھنیا کٹا ہوا - مٹھی بھر

ترکیب

ایک فرائی پین میں کالے چنے، مونگ پھلی، پیپریکا پاؤڈر، پنک سالٹ یا گلابی نمک، کالی مرچ اور زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور درمیانی آنچ پر 2 منٹ تک پکائیں اور پھر ایک طرف رکھ دیں۔

اس کے بعد کھیرے کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔

ٹماٹروں کو کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔ پیاز کو چھیل کر کاٹ لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ سلاد کے پتے اور شلجم کاٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔

اب ایک پیالے میں زیتون کا تیل، تِل، لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور پھر اس میں نمک، کالی مرچ پسی ہوئی، اچھی طرح پھینٹ کر ایک طرف رکھ دیں۔

ایک پیالے میں کٹی ہوئی تمام سبزیاں، بھنے ہوئے چنے اور مونگ پھلی، کٹا ہوا تازہ دھنیا، پیالے میں تیار مسالحہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور سرو کریں!

اس ترکیب کی ویڈیو آپ یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

نزلہ اور زکام سے چھٹکارا پانے کیلئے ریسٹورنٹ اسٹائل ’چکن کارن سوپ‘ گھر پر بنائیں

مزیدار ذائقے سے بھرپور ’دال بھرے کریلے‘ بنائیں

تیکھے مسالوں کے امتزاج سے بنا مہکتا ہوا مزے دار ’اچاری چکن‘