دنیا

تصاویر: فلسطینیوں کی حمایت کیلئے دنیا بھر میں لاکھوں مظاہرین کا احتجاج

فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کے لیے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج کے لیے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اسرائل نے ایک ماہ قبل 7 اکتوبر کو حماس کے اچانک حملے کے بعد سے غزہ پر اپنی بے رحمانہ بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جس میں اب تک 11 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسرائیل نے حماس کے ساتھ جاری لڑائیوں کے دوران غزہ کو مکمل طور پر محاصرے میں لے رکھا ہے جہاں 23 لاکھ کی آبادی موجود ہے۔

گزشتہ چند روز کے دوران 20 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی کے جنوب میں مجبوراً نقل مکانی کرنی پڑی، اسرائیلی فورسز نے غزہ میں بڑے ہسپتالوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف انگلینڈ، انڈونیشیا، اسپین اور دیگر ممالک سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے۔

انڈونیشیا

انگلینڈ

اسپین

آسٹریلیا

آئر لینڈ

مصر

ارجنٹینا

بیلجیئم