کھیل

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز، شاہین شاہ آفریدی ٹیم کے نائب کپتان مقرر

شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بھی ہیں، وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی بھی کپتانی کرتے ہیں۔

پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم کا نائب کپتان مقرر کر دیا گیا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز 14 دسمبر بروز جمعرات سے پرتھ میں شروع ہوگی۔

شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بھی ہیں، وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی بھی کپتانی کرتے ہیں۔

ان کی کپتانی میں قلندرز مسلسل دو بار پی ایس ایل کے چیمپئن بن چکے ہیں۔

پاکستان کے لیے شاہین شاہ آفریدی نے 27 ٹیسٹ، 53 ایک روزہ 52 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آج صبح ہی آسٹریلیا کے خلاف کل سے پرتھ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا تھا جس کے مطابق عامر جمال اور خرم شہزاد ڈیبیو کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی ٹیم میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل اور سرفراز احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سلمان علی آغا، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی ، عامر جمال اور خرم شہزاد بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

اعلان کردہ قومی ٹیم میں کوئی ریگولر اسپنر شامل نہیں ہے، تاہم سلمان علی آغا پارٹ ٹائم اسپنر ہیں۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانے والی ٹیسٹ سیریز کی بینو قادر ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی تھی، تقریب رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے حصہ لیا ساتھ ہی دونوں کپتانوں نے ٹرافی کے ساتھ تصویریں بھی بنوائی۔

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکا ہے، صرف اعلان باقی ہے، نگران وزیر اعظم

لاہور ہائیکورٹ نے 2015 قصور ویڈیو اسکینڈل کے تین مرکزی مجرمان کو بری کردیا

گلوکار عمر ندیم کا گانا چوری کرنے کے الزام پر بھارتی گلوکار سونو نگم نے معافی مانگ لی