دنیا

غزہ میں مزید 8 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ میں زمینی کارروائیوں کےدوران ایک ہفتےمیں 13 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک فوجیوں کی تعداد 152 ہوگئی ہے۔

صیہونی بربریت کے خلاف حماس کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں، ایک دن میں مزید 8 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ میں اسرائیلی فوج کی ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ غزہ میں ایک روز کے دوران مزید 8 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

غزہ میں زمینی کارروائیوں کےدوران ایک ہفتےمیں 13 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں، حماس کے ہاتھوں زمینی کارروائی میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 152 ہوگئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ہلاک ہونے والے 8 فوجیوں کے نام اور تفصیلات بھی شائع کی ہیں۔

اسرائیل سے منسلک بحری جہاز پر بھارت میں ڈرون حملہ

’غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اب تک 100 صحافی شہید‘

اسرائیل کی غزہ میں عمارت پر بمباری، ایک ہی خاندان کے 76 افراد شہید