پاکستان

حکومت پنجاب کا کورونا ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ

تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے، کورونا ٹیسٹنگ کے ذریعے ہی صوبے میں کیسز سے متعلق معلوم ہوسکتا ہے، مراسلہ
|

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرنٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت پنجاب نے کورونا کی ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے اس سلسلے میں مراسلہ جاری کردیا، پنجاب کی تمام ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے، مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، تمام مشتبہ کیسزکی کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے، کورونا ٹیسٹنگ کے ذریعے ہی صوبے میں کیسز سے متعلق معلوم ہوسکتا ہے۔

سلمان خان کو سالگرہ کی مبارک باد دینے پر حرا مانی کو تنقید کا سامنا

مفاہمت کے لیے پی ٹی آئی کو توبہ کر کے معافی مانگنی پڑے گی، بلاول

عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کریں گے، پاک فوج