دنیا

غزہ کے ایک ہزار بچے ایک بازو یا ایک ٹانگ سے محروم

اسرائیل کی جانب غزہ میں امداد کی پابندی عائد کرنے کے باعث ایک ہزار بچوں کو انستھیزیا (بے ہوشی کا انجیکشن) دیے بغیر ان کے اعضا کاٹ دیے گئے ہیں، اقوام متحدہ

یونیسیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ کے 9 ہزار سے زائد بچے شدید زخمی ہوگئے ہیں، ان میں کم از کم ایک ہزار بچے ایک بازو یا ایک ٹانگ سے محروم ہوگئے ہیں۔

فلسطین میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندے فرانسیسا البانیس کے مطابق اسرائیل کی جانب غزہ میں امداد کی پابندی عائد کرنے کے باعث ایک ہزار بچوں کو انستھیزیا (بے ہوشی کا انجیکشن) دیے بغیر ان کے اعضا کاٹ دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ ایک بازو یا ایک ٹانگ سے محروم ہوگئے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں امداد فراہم کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت اور حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیل ۔حماس جنگ کے دوران جسے اب بارہواں ہفتہ شروع ہو گیا ہے ، زخمیوں کے جسمانی اعضا کاٹنا معمول بن گیا ہے۔