دنیا

اسرائیل کا لبنان میں راکٹ حملہ، حزب اللہ کے 9 مجاہدین شہید

غزہ جنگ سے اسرائیل کی طاقت کا بھرم ٹوٹ گیا ہے، اسرائیل نے لبنان پر بڑا حملہ کیا تو ان کی محدود جنگ کا دائرہ ختم ہو جائے گا، حزب اللہ

اسرائیلی فوجیوں نے لبنان میں ایک بار پھر بمباری کرتے ہوئے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے 9 مجاہدین کو قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق 3 جنوری کو اسرائیلی فوج کی جانب سے لبنان میں بمباری اور راکٹ حملوں کے باعث حزب اللہ کے 9 مجاہدین کو شہید ہوگئے۔

مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ کے سربراہ حسن نصر اللّٰہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ سے اسرائیل کی طاقت کا بھرم ٹوٹ گیا ہے، خبردار کردیا کہ اسرائیل نے لبنان پر بڑا حملہ کیا تو ان کی محدود جنگ کا دائرہ ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے حماس رہنما کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو صالح العاروری کے قتل کی سزا ضرور دی جائے گی۔

جنرل سلیمانی کی شہادت کی چوتھی برسی پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر اسرائیل لبنان کے خلاف جنگ چھیڑتا ہے تو ہماری محدود جنگ کا دائرہ ختم ہو جائے گا، ہماری لڑائی کی نہ کوئی حد ہوگی نہ ہی کوئی اصول ہوگا۔

ایران میں دھماکے، نگران وزیر اعظم کا قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

ایران: جنرل قاسم سلیمانی کے مقبرے کے قریب دھماکے، 103 افراد جاں بحق

جاپان میں خطرناک زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 62 ہوگئی