دنیا

جنوبی افریقہ کا اسرائیل پر مقدمہ، عالمی عدالت انصاف میں سماعت کی تاریخ کا اعلان

29 دسمبر 2023 کو جنوبی افریقہ نے اسرائیل پر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف اگلے ہفتے غزہ جنگ پر اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے شروع کی گئی کارروائی پر سماعت کرے گی۔

غزہ جنگ پر اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کی جانب سے شروع کی گئی کارروائی کی عوامی سماعت کرے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف 11 اور 12 جنوری کو غزہ جنگ پر جنوبی افریقہ اور اسرائیل کی درخواستوں پر عوامی سماعت کرے گی۔

یاد رہے کہ 29 دسمبر 2023 کو جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا اور اسرائیل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں جنوبی افریقہ نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو ’نسل کشی‘ قرار دیا، جنوبی افریقہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا مقصد فلسطینی قوم اور نسل کو تباہ کرنا ہے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ’اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کا مقصد فلسطینیوں کو قتل کرنا، انہیں شدید جسمانی اور ذہنی اذیت پہنچانا ہے۔‘

دوسری جانب رائیل نے کہا ہے کہ وہ ان الزامات کا دفاع کرنے کے لیے عدالت میں پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری میں غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 22 ہزار 300 سے تجاوز کرگئی جبکہ بچے اور خواتین سمیت ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

غزہ میں ’نسل کشی‘، جنوبی افریقہ نے اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا

غزہ کے ایک ہزار بچے ایک بازو یا ایک ٹانگ سے محروم

غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران 187 فلسطینی شہید، اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش