پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج معاہدہ طے پا گیا، ترجمان مذہبی امور

آج سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں عالمی حج ایکسپو کا بھی آغاز ہورہا ہے، حج ایکسپو میں حجاج کی سہولت کے پیش نظر مزید معاہدے طے کیے جائیں گے، ترجمان

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین حج معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان مذہبی امور نے بتایا کہ سعودی عرب میں سالانہ حج ایگریمنٹ کی تقریب کا انعقاد ہوا، سعودی وزیر حج اور پاکستانی نگران وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے حج معاہدے پر دستخط کیے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آج سے سعودی عرب کے شہر جدہ میں عالمی حج ایکسپو کا بھی آغاز ہورہا ہے، حج ایکسپو میں حجاج کرام کی سہولت کے پیش نظر مزید معاہدے طے کیے جائیں گے، پاکستانی وفد حجاج کو سہولیات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کرے گا۔

لاہور: پرویز الہی اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

’بی جے پی کی بےحسی کا پردہ فاش‘ کانگریس پارٹی کا بلقیس بانو کیس فیصلے پر رد عمل

غیر ملکی مشاورتی ایجنسی کے سربراہ نے برطانیہ کیلئے جاسوسی کی، چین کا الزام