دنیا

غزہ میں وحشیانہ بمباری، 24 گھنٹوں میں مزید 126 فلسطینی شہید

اسرائیل نے حزب اللہ کے جنوبی ڈرون یونٹ کے کمانڈر کو مارنے کرنے کا دعویٰ کیا ہے, اسرائیل نے وسطی اور جنوبی غزہ کو بھی نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کی غزہ پر تباہ کن بمباری کا سلسلہ نہ تھم سکا، دیر البلاح اور مغازی کیمپ پر ایک بار پھر راکٹ داغ دیے، 24 گھنٹوں میں بمباری سے 126 فلسطینی شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حزب اللہ کے جنوبی ڈرون یونٹ کے کمانڈر کو مارنے کرنے کا دعویٰ کیا ہے، البتہ حزب اللہ نے کمانڈر کی موت کی ترید کرتے ہوئے کہا کہ 9 جنوری کے روز ہونے والے حملوں میں ان کے 4 ارکان مارے گئے ہیں۔

وفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں نے وسطی اور جنوبی غزہ کو نشانہ بنایا، جس میں الزویدہ، المغازی اور دیر البلاح میں فلسطینیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

اس کےعلاوہ اسرائیلی فوج نے مغربی علاقے تلکریم میں بھی کارروائیوں کے دوران مزید کئی فلسطینیوں کو زخمی کردیا۔

اقوام متحدہ نے الا اقصیٰ کے اطراف مسلسل شیلنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہسپتال میں مریضوں کے علاج کے لیے صرف 3 ڈاکٹرز رہ گئے ہیں جبکہ دیگر عملہ اسرائیل کے مسلسل حملوں کے باعث اسپتال چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی ’زندگی اور موت کا معاملہ ہے‘۔

اسرائیل کی غزہ میں مسلسل بمباری کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران سے 126 فلسطینی شہید ہوئے، 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 23ہزار 210 افراد مارے گئے اور 59 ہزار 100 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں، 7 اکتوبر کے حملے سے اسرائیل میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار 139 ہے۔

بھارت میں ہاتھیوں کے جھنڈ کا اسکول پر حملہ، عمارت تباہ

نئی دہلی، ریاض کے درمیان حج معاہدے پر دستخط کے بعد بھارتی وزیر کا دورہ مدینہ

جنوبی کوریا: پارلیمان نے کتے کے گوشت کی تجارت پر پابندی لگانے کا بل منظور کرلیا