دنیا

اسرائیل: ہزاروں شہریوں کا انتہا پسند حکومت کے خلاف احتجاج، نیتن یاہو سے استعفے کا مطالبہ

اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب کی سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا اور غزہ جنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو قرار دیا۔

اسرائیلی عوام بھی انتہا پسند نیتن یاہو حکومت کے خلاف یک زباں ہوگئے اور دارالحکومت تل ابیب میں احتجاج کے دوران وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلی شہریوں نے تل ابیب کی سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مظاہرین نے غزہ جنگ کا ذمہ دار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو قرار دیا اور ان سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

اس دوران مظاہرین ملک میں فوری نئے انتخابات کے حق میں اور اسرائیلی حکومت کے خلاف نعرے بھی لگاتے رہے۔

ایران سے تعلقات میں بہتری، پاکستان کی فضائی حدود میں پروازوں کی تعداد معمول پر آگئی

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی: سوشل میڈیا تبصروں پر بشریٰ انصاری برس پڑیں

پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا، پانچویں ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست