کھیل

آئی ایل ٹی 20: اعظم خان نے تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا

ڈیزرٹ وائپرز کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے گلف جائنٹس کے خلاف شاندار تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

انٹرنیشنل لیگ ٹوئنٹی 20 میچ میں ڈیزرٹ وائپرز کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے گلف جائنٹس کے خلاف شاندار تیز ترین نصف سنچری اسکور کرنے کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔

متحدہ عرب امارات میں کھیلی جا رہی ایکشن سے بھرپور میچ کے دوران اعظم خان کی دھوان دھار بلے بازی نے انٹرنیشنل لیگ ٹوئنٹی 20 کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلف جائنٹس ابتدائی طور پر لڑکھڑا گئی تھی، ٹیم نے 16ویں اوور تک 6 وکٹیں گنوا دی تھیں، پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے بلے باز زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔

عامر کی شاندار کارکردگی کی بدولت گلف جائنٹس 7 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز تک محدود ہوگئے، محمد عامر نے 8.50 کے اکانومی ریٹ کو برقرار رکھتے ہوئے 3 اہم وکٹیں حاصل کرتے ہوئے 4 اوور کا شاندار اسپیل کیا۔

ہدف کے تعاقب میں ڈیزرٹ وائپرز نے ابتدائی طور پراچھا کھیل پیش کیا، اس دوران اعظم خان نے 18 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی اور کیرون پولارڈ کا تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پولارڈ نے 19 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرکے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بنایا تھا۔

25 سالہ اعظم خان نے 5 چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے ففٹی اسکور کی جس کے نتیجے میں اس کا اسٹرائیک ریٹ 250.00 تھا۔

فاتح ٹیم ڈیزرٹ وائپرز 160 رنز کا ہدف 16.5 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

انڈر19 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی

کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے، اے بی ڈویلیئرز کا دعویٰ

پی سی بی کا قومی کرکٹرز کے این او سی میں توسیع نہ دینے کا فیصلہ