دنیا

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 113 فلسطینی شہید

فلسطینیوں کے لیے غذائی امداد لے جانے والی اقوام متحدہ کی عالمی امدادی ایجنسی کے ٹرک پر بھی فائرنگ کی گئی۔

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت مسلسل جاری ہے، 24گھنٹوں میں بمباری سے مزید 113 فلسطینی شہید ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق صیہونی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے فلسطینیوں پر حملہ کردیا جبکہ فلسطینیوں کے لیے غذائی امداد لے جانے والی اقوام متحدہ کی عالمی امدادی ایجنسی کے ٹرک پر بھی فائرنگ کی گئی۔

اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار 480 تک جا پہنچی جبکہ 66 ہزار 800 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے 2 ہفتوں سے العمل ہسپتال کا مکمل محاصرہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، آرمی چیف

’حالات جتنے بھی مایوس کن ہوں، ووٹ ضرور ڈالنا ہے‘، اداکاروں کی عوام سے اپیل

برطانوی بادشاہ چارلس میں کینسر کی تشخیص