دنیا

اسرائیلی فوج کا رفح، خان یونس پر فضائی حملہ، مزید 137 فلسطینی شہید

جنوبی افریقہ نے رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے عالمی عدالت میں ہنگامی درخواست دائر کردی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ میں خونریز کارروائیاں مسلسل جاری رکھی ہوئی ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران اِن حملوں میں مزید 137 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے رفح اور خان یونس میں فضائی حملے کیے، خان یونس میں ہسپتال کے احاطے میں شہریوں پر براہ راست گولیاں برسادی گئیں۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک 28 ہزار 473 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

امریکا، اسرائیل، مصر اور قطری حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی سے متعلق بات چیت بغیر کسی نتیجہ ختم ہوگئی جبکہ جنوبی افریقہ نے رفح میں اسرائیلی آپریشن رکوانے کے لیے عالمی عدالت میں ہنگامی درخواست دائر کردی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کی جانے والے درخواست میں عالمی عدالت سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ رفح میں اسرائیل کے زمینی فوجی آپریشن کے فیصلے کا جائزہ لے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کا اجلاس، مخلوط حکومت میں شمولیت سے گریز کی تجویز

جنسی ہراسانی کیس میں اپنا مؤقف پیش کرنے کے لیے بھارتی صحافی سے مدد لی، علی ظفر

بھارت: نئی دہلی کی طرف مارچ کرنے والے کسانوں پر پولیس کی شیلنگ