صحت

دوڑنے کی ورزش سے وزن کم نہیں ہوتا، تحقیق

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ دوڑنا وزن کم کرنے کے لیے سب سے بہترین اور آسان عمل ہے۔

ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا کہ صرف اور صرف دوڑنے کی ورزش کرنے سے وزن کم نہیں ہوتا البتہ مذکورہ ورزش وزن بڑھنے میں رکاوٹ بنتی ہے۔

عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ دوڑنا وزن کم کرنے کے لیے سب سے بہترین اور آسان عمل ہے، تاہم نئی تحقیق کے مطابق صرف دوڑنا وزن کو کم نہیں کرتا اور خصوصی طور پر زائد العمر افراد کا وزن بلکل کم نہیں ہوتا۔

طبی جریدے فرنٹیئرز میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے دوڑنے سے وزن کم ہونے سے متعلق تحقیق کی، جس کے لیے انہوں نے 20 سے 80 سال کے ایتھلیٹس اور صحت مند افراد کی خدمات لیں۔

ماہرین نے رضاکاروں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا، ایک گروپ میں 20 سے 39 سال کی عمر کے افراد کو رکھا جب کہ دوسرے گروپ میں زائد العمر افراد کو رکھا اور انہیں دوڑنے کے علاوہ جمپنگ سمیت دیگر اقسام کی ایکسرسائیز کرنے کا کہا گیا۔

ماہرین نے تمام رضاکاروں کے جسم کے ایکسرے کرنے سمیت مختلف اقسام کے ٹیسٹس بھی کیے اور اختتام پر دوبارہ ان کے تمام ٹیسٹس کیے گئے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ صرف دوڑنے سے وزن کم نہیں ہوتا جب کہ 65 سال سے زائد العمر افراد کے دوڑنے سے تو ان کے وزن میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

ماہرین کے مطابق البتہ دوڑنے سے وزن بڑھتا نہیں ہے، جس کا جو وزن ہوگا، وہی رہے گا اور مجموعی طور پر انسان کی صحت بہتر ہوتی ہے، ڈپریشن میں کمی سمیت بلڈ پریشر بھی بہتر ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ زائد الوزن افراد کو دوڑنے کے علاوہ دیگر اقسام کی ورزشیں کرنی چاہئیے، البتہ جو وزن کو مزید نہیں بڑھانا چاہتے وہ صرف دوڑنے کی ورزش بھی کر سکتے ہیں، کیوں کہ اس سے مزید وزن نہیں بڑھتا۔

’پیدل چلنا یا دوڑنا‘، اچھی صحت کیلئے کیا بہتر ہے؟

روزانہ چند منٹ دوڑنا قبل از وقت موت سے بچانے میں مددگار

چلتے ہوئے ہمارے ہاتھ سیدھے اور بھاگتے ہوئے مڑ کیوں جاتے ہیں؟