دنیا

روس کا غزہ میں شہریوں کے قتل عام کو حق دفاع قبول سے انکار

فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی آبادکاری پالیسی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، روس کا عالمی عدالت انصاف میں مؤقف

عالمی عدالت انصاف میں روس نے غزہ کی صورتحال کو خوفناک قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے خلاف ورزیاں ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روس نے عالمی عدالت انصاف میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی آبادکاری پالیسی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

روس نے مؤقف اپنایا کہ غزہ میں ہم شہریوں کے خلاف تشدد کے حق دفاع کو قبول نہیں کرسکتے، اسرائیل کی تمام خلاف ورزیوں کا بہترین حل آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

پاکستان میں اتحادی حکومت بنائے جانے پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، امریکا

اسرائیل کے جنگی طیاروں کی رفح اور خان یونس پر شدید بمباری، 25 فلسطینی شہید

پاک ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر، وفاقی کابینہ کی توانائی کمیٹی کا اجلاس آج طلب