پاکستان

عدالت نے فواد چوہدری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا

فواد چوہدری نے 36 کیسز میں ضمانت میں توسیع کے لیے رجوع کیا، تحریری حکم جاری

لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس کو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو مزید 7 روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کی 36 کیسز میں حفاظتی ضمانت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

تحریری حکمنامے کے مطابق فوادچوہدری کو گرفتار نہ کرنے کی تاریخ چیف جسٹس کے آرڈر کے دن سے شروع ہوگی۔

فواد چوہدری نے 36 کیسز میں ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور مؤقف اپنایا کہ انہوں نے متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنا ہے،اس لیے پولیس کو گرفتار کرنے سے روکنےکاحکم دیا جائے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 15 اپریل کو انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے فواد چوہدری کی 9 مئی کے 4 مقدمات میں 20 اپریل تک عبوری ضمانت منظور کرلی تھی۔

اس سے پہلے انہیں 5 اپریل کو جہلم پنڈ دادن خان پروجیکٹ میں خوردبُرد کے کیس میں اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔

یکم اپریل کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جہلم پنڈ دادن خان پروجیکٹ میں خوردبُرد کے کیس میں سابق وفاقی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

ایرانی مصنوعات کی مقبولیت میں اضافہ، صارفین کیا کہتے ہیں؟

امریکا، پاکستان کے درمیان اہم تجارتی فریم ورک کی تجدید

بلوچستان میں بارش: نظام زندگی متاثر، سردی کی شدت میں اضافہ