پاکستان

استحکام پاکستان پارٹی کا بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ

آئی پی پی صوبائی حکومت میں شمولیت کے لیے 2 وزارتیں مانگی ہیں، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزارتیں دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا، ذرائع

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کے بعد پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) سے صوبے میں 2 وزارتیں دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے شعیب صدیقی اور غضنفر عباس چھینہ کے لیے وزارتیں مانگی جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی جانب سے استحکام پاکستان پارٹی کو ایک وزارت دینے کا عندیہ دیا گیا ہے جب کہ ایک پارلیمانی سیکریٹری یا کسی محکمے کی چیئرمین شپ دیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ آئی پی پی کو پنجاب میں وزارتیں دینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔

جوہری ہتھیاروں کے استعمال میں پہل نہ کرنے کی کوئی پالیسی نہیں، مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی

ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے وارم اپ میچ میں کوچ اور سلیکٹر کو میدان میں اتار دیا

مریم نفیس سے براہ راست شو میں ذو معنی مذاق کرنا غلط تھا، تابش ہاشمی کا اعتراف