پاکستان

کراچی والے ہوجائیں ہوشیار، شہر میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان

اگلے 4 روز تک درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری مزید اضافہ ہو سکتا ہے، شہر قائد میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں، چیف میٹرولوجسٹ

کراچی والے ہوشیارہو جائیں، شہر قائد میں مزید گرمی بڑھنے کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ اگلے 4 روز تک درجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں فی الحال بارش کا کو ئی امکان نہیں، کراچی میں مون سون سیزن کا آغاز جولائی میں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور شدت 36 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، ہوا نمی کا تناسب میں 72 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغرب سےچلنے والی ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ: سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

پی ٹی آئی حامیوں کے زبردستی بجلی بحال کرنے پر پیسکو نے خطرے کی گھنٹی بجادی

بھارت اور پاکستان کے درمیان ’براہ راست بات چیت کی حمایت‘ کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ