پاکستان

کراچی: جولائی میں ممکنہ بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کی الرٹ رہنے کی ہدایت

کراچی اور حیدر آباد میں جولائی میں 30 سے 75 ملی میٹربارش کا امکان ہے، نواب شاہ، میرپور خاص، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی بارش ہو سکتی ہے، رپورٹ

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے سندھ میں جولائی میں ممکنہ بارش کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق رپورٹ کراچی اور حیدر آباد میں جولائی میں 30 سے 75 ملی میٹربارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے رپورٹ میں کہا کہ نواب شاہ، میرپور خاص، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں قیامت خیز گرمی جاری ہے، جس نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے گزشتہ روز شہر کا درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ گیا تھا لیکن گرمی کی شدت 52 ڈگری تک محسوس کی جارہی تھی، جبکہ ہیٹ ویو کی صورت حال مزید 3 دن تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ شہر کے درجہ حرارت میں 3 دن بعد کمی کا امکان ہے، تاہم آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جس کی شدت 44 ڈگری تک محسوس کی جائے گی اور کراچی میں ہیٹ ویو کی صورتحال مزید 3 دن تک برقرار رہے گی۔

جنرل باجوہ نے ایکسٹنشن کے بدلے ہمیں پنجاب اور وفاقی حکومت دینے کی آفر کی، خواجہ آصف

ملک میں بڑے پیمانے پر کسی فوجی آپریشن پر غور نہیں کیا جارہا، وزیراعظم ہاؤس

ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا ناکام، ناقابل شکست بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا