کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد بابر اعظم چند دن امریکا میں رک گئے تھے، وہ نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم وطن واپس پہنچ گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد بابر اعظم چند دن امریکا میں رک گئے تھے، وہ نجی ائیرلائن کی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچے۔

بابر اعظم ورلڈکپ میں ٹیم کی کارکردگی پر رپورٹ جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ 19 جون کو وطن واپس پہنچنے والے کھلاڑیوں میں نسیم شاہ اور عثمان خان شامل تھے، اس کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر مینیجر وہاب ریاض بھی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے ہی مرحلے سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم سمیت 6 کھلاڑیوں نے لندن میں چھٹیاں گزارنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کراچی: جولائی میں ممکنہ بارش کا امکان، این ڈی ایم اے کی الرٹ رہنے کی ہدایت

ملک میں بڑے پیمانے پر کسی فوجی آپریشن پر غور نہیں کیا جارہا، وزیراعظم ہاؤس

ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا ناکام، ناقابل شکست بھارت سیمی فائنل میں پہنچ گیا