دنیا

اسرائیلی فوج کے غزہ میں مظالم جاری، مزید 40 فلسطینی شہید

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 39 ہزار 623 سے تجاوز کر گئی جبکہ 91 ہزار 469 زخمی افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے غزہ میں مظالم جاری ہیں، صہیونی فوج کے حملوں میں مزید 40 فلسطینی شہید ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق غزہ میں محکمہ صحت نے رپورٹ کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں کم از کم 40 فلسطینی شہید جبکہ 71 زخمی ہو گئے۔

مغربی کنارے میں بھی صہیونی فوج نے وحشیانہ کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں عقابا کے علاقے میں 4 فلسطینی شہید جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے سبزیوں کی مارکیٹ کو بھی آگ لگادی۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 39 ہزار 623 سے تجاوز کر گئی جبکہ 91 ہزار 469 زخمی افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نےفلسطینیوں کی کئی روز سے رکھی 89 لاشیں حوالے کردیں، فلسطینی حکام کی جانب سے لاشوں کی اجتماعی تدفین کردی گئی۔

غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق تقریباً 90 نامعلوم فلسطینیوں کی لاشیں اسرائیلی فورسز کے پاس کئی مہینوں سے رکھی تھیں، انہیں حوالے کر دیا گیا، غزہ واپس لا کر ان کی اجتماعی قبر میں دفن کر دیا گیا ہے۔