کھیل

اسنوکر ورلڈ کپ: اسجد اقبال نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل نے اسجد اقبال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-5 سے مات دی۔

پاکستان کے اسجد اقبال نے منگولیا میں ہونے والے اسنوکر ورلڈ کپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل نے اسجد اقبال کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4-5 سے مات دی۔

اس سے پہلے کوارٹر فائنل میں اسجد اقبال نے چین کے کیوسٹ کو 3 کے مقابلے میں 4 فریمز سے ہرایا تھا۔

دوسرے پاکستانی کیوسٹ اویس منیر کوارٹر فائنل سے آگے نہ بڑھ سکے۔

انہیں ایران کے کھلاڑی نے 2-4 سے ہرایا۔