پاکستان

پاکستان ریلوے کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ریلوے کے زیرِ اتنظام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا۔

پاکستان ریلوے نے ملک بھر میں ریلوے کے زیرِ اتنظام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کرایوں میں کمی کا اطلاق 23 ستمبر سے ہوگا۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریلوے حکام کو ایڈوانس ریزرویشن پر نئے کرایوں کو لاگو کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام ڈویژنل سپرٹنڈنٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 23 ستمبر سے تمام اسٹیشنوں اور بکنگ و ریزرویشن دفاتر میں کرایوں کی نئی فہرست کو آویزاں کریں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں 40 سے 220 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔