پاکستان

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب

صدر مملکت آصف زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (ون) کے تحت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعہ 24 جنوری 2025 کو طلب کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 10 بجے طلب کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر آصف زرداری نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (ون) کے تحت حاصل کردہ اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کا مشترکہ اجلاس جمعہ 24 جنوری 2025 کو صبح 10 بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متعدد قوانین کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں دونوں ایوانوں سے رہ جانے والے بل منظور کیے جائیں گے۔

مشترکہ اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم نے بھجوائی تھی۔