پولیس کیس کو مزید پیچیدہ بنانے کے لیے اس کی تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتی جا رہی ہے، بنگالی خاتون کو گرفتار کرنے کے دعوے کے بعد گرفتار مبینہ ملزمان کی تعداد دو ہوگئی۔
حملے کے گرفتار کیے گئے مبینہ ملزم کے بھارتی ہونے کا انکشاف بھی سامنے آگیا، ہائی پروفائیل کیس کی وجہ سے پولیس کی جانب سے ملزم کو قربانی کا بکرا بنانے کا بھی انکشاف
سیف علی خان کے گھر میں حملہ آور کے گھسنے اور ان پر منظم طریقے سے چاقو کے وار کرنے سے لوگوں کے ذہن میں کئی سوالات نے جنم لیا ہے، جن کے جوابات آنا ابھی باقی ہیں۔