• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

برسبین: انگلینڈ 136 رنز پر ڈھیر

شائع November 22, 2013
انگلینڈ کی اننگ کو تباہی سے دوچار کرنے والے مچل جانسن۔ فوٹو اے ایف پی
انگلینڈ کی اننگ کو تباہی سے دوچار کرنے والے مچل جانسن۔ فوٹو اے ایف پی
ناتھن لایون کی گیند پر ای این بیل کے آؤٹ ہونے کا منظر۔ فوٹو رائٹرز
ناتھن لایون کی گیند پر ای این بیل کے آؤٹ ہونے کا منظر۔ فوٹو رائٹرز

برسبین: آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف 136 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی ہے اور آسٹریلیا نے مجموعی برتری 224 تک پہنچا کر میچ پر گرفت مضبوط کر لی ہے۔

انگلینڈ نے اننگ کا آغاز کیا تو صرف 28 رنز کپتان ایلسٹر کک اور 55 رنز پر جوناتھن ٹروٹ بھی پویلین جا پہنچے، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 13 اور دس رنز بنائے۔

کیون پیٹرسن اور مائیکل کاربیری نے اسکور کو 82 تک پہنچا ہی تھا کہ انگلیش بیٹنگ لائن میں بھونچال آ گیا اور وہ 9 رنز کے اضافے سے 6 وکٹیں گنوا بیٹھی۔

100واں پیٹرسن 18، کاربیری 40، ای این بیل 5، جو روٹ 2 جبکہ میٹ پرائر اور گریم سوان بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی آخری وکٹوں نے کچھ دیر تک تو مزاحمت کی لیکن یہ بھی محض دریا سے چند قطرے نکالنے جیسا تھا اور پوری ٹیم 136 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کی اس تباہی کے ذمے دار آسٹریلین فاسٹ باؤلر ریان ہیرن اور مچل جانسن تھے جنہوں نے بالترتیب 3 اور چار وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے دوسری اننگ میں بغیر کسی نقصان کے 64 رنز بنا کر اپنی برتری 224 رنز پر پہنچا کر میچ پر اپنی گرفت بھی مضبوط کر لی ہے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے 273 رنز آٹھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی انن کا آغاز کیا تو پوری 295 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بریڈ ہیڈن نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 94 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، انگلینڈ کی جانب سے اسٹورٹ براڈ نے 6 اور جیمز اینڈرسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024