• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شام: حلب شہر پر مارٹر فائر حملے میں 11افراد ہلاک

شائع November 26, 2013
فائل فوٹو۔۔۔
فائل فوٹو۔۔۔

دمشق: شام کے شمالی شہر حلب پر مارٹر گولے کے حملے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے.

سرکاری نیوز ایجینسی صنعا کے مطابق پیر کے روز حکومت کے کنٹرول ضلع جمیلیہ میں دہشت گرد مارٹر حملے میں گیارہ افراد ہلاک اور بیس کے قریب زخمی ہو گئے۔

شام میں انسانی حقوق کی تنظیم کے مبصروں نے بھی کہا ہے کہ حملے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ان کا کہنا ہے کہ شامی باغیوں کی طرف سے مارٹر گولے داغے گئے تھے۔

مبصروں کی تنظیم کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ حملے میں تین بچوں سمیت شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، رامی نے اموات کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ بھی ظاہر کیا۔ جمیلیہ حلب کے مغرب میں واقع ہے جو حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان تقسیم ہے۔

حلب شہر میں دو ہزار بارہ کے درمیان باغیوں کے ساتھ حکومتی فورسز کے ساتھ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب باغیوں نے مشرقی علاقے کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا تھا لیکن حکومتی فورسز مشرق کے کئی حصوں پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہے۔

اٹھارہ ماہ سے جاری لڑائی کے باعث ملک کا اہم اقتصادی مرکز حلب کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024