• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کورکمانڈرز کانفرنس میں پیشہ ورانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان

شائع January 2, 2014
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، فائل فوٹو۔۔۔۔
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف، فائل فوٹو۔۔۔۔

راولپنڈی: جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں جمعرات کے روز کورکمانڈرز کانفرنس میں کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیکورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں کمانڈرز کو ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی خطرات سے متعلق خصوصی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پاک ، ہندوستان ڈی جی ایم اوز کے اجلاس کے نتائج پر بھی کمانڈرز نے اطمینان کا اظہار کیا۔ جس میں دونوں اطراف سے 2003 کے (ایل او سی) لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کا وعدہ کیا گیا، گزشتہ برس ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی تھی اوردونوں ممالک ایک دوسرے پر اس کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

نئے آرمی چیف جنرل شریف نے 29 نومبر کو فوج کی کمانڈ سنبھالنے کے فورا بعد ہی لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا۔

جنرل شریف شمالی اور جنوبی وزیرستان کا بھی دورہ کر چکے ہیں جن کے بارے میں امریکا کا کہنا ہے کہ ان علاقوں سے افغانستان کے اندر در اندازی کی جاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024