• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

'سعودی عرب شامی باغیوں کے لیے پاکستانی ہتھیاروں کا خواہاں'

شائع February 24, 2014
فائل فوٹو—
فائل فوٹو—

دبئی:ذرائع کے مطابق، سعودی عرب شامی باغیوں کی مدد کے لیے پاکستان سے طیارہ اور توپ شکن میزائل حاصل کرنا چاہتا ہے۔

ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ سعودی عرب شامی صدر بشار السد کی حکومت گرانے کی کوششوں میں مصروف باغیوں کے حق میں توازن پیدا کرنے کا خواہش مند ہے۔

امریکہ کافی عرصے سے باغیوں کو ایسے ہتھیار فراہم کرنے کا مخالف ہے کیونکہ اسے خدشہ ہے کہ یہ ہتھیار شدت پسندوں کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔

تاہم شامی باغیوں کا کہنا ہے کہ جینیوا امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد واشنگٹن کے صدر اسد کے خلاف سخت رویہ میں نرمی آئی ہے۔

پاکستان کاندھوں پر رکھ کر فائر کیے جانے والے چینی ساختہ طیارہ شکن میزائل انزا اور توپ شکن راکٹ تیار کرتا ہے۔

سعودی فیصلہ سزاوں کے انتہائی قریب اس ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ریاض شامی باغیوں کے لیے پاکستان سے ایسے ہتھیار مانگ رہا ہے۔

انہوں نے رواں مہینے پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے دورہِ ریاض کا حوالہ دیا، اس دورے میں شریف نے سعودی کراؤن پرنس سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی تھی۔

سعودی عرب کے چیف سفارت کار پرنس سعود الفیصل کے پاکستان آنے کے بعد گزشتہ ہفتے شہزادہ سلمان بڑے وفد کے ساتھ خود یہاں آئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ شام میں باغیوں کو یہ ہتھیار فراہم کرنے سے پہلے اردن انہیں اپنے پاس سٹور کرنے کی خدمات فراہم کرے گا۔

اے ایف پی سعودی عرب، پاکستان اور اردن میں حکام سے اس معلومات کی تصدیق حاصل نہیں کر سکا۔

شامی اپوزیشن کے سربراہ احمد جربا نے گزشتہ ہفتے 'طاقت ور پتھیاروں کے جلد ملنے' کا وعدہ کیا تھا۔

باغیوں کا اصرار رہا ہے کہ طیارہ اور توچ شکن میزائلوں کی مدد سے بشار السد کی فوجوں کے خلاف توازن حاصل کیا جا سکتا ہے۔

برطانیہ سے کام کرنے والے سیریئن ابزروٹری کے مطابق، شام میں تقریباً تین سال سے جاری تنازعہ نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ اس لڑائی میں اب تک پچاس ہزار شہریوں سمیت ایک لاکھ چالیس ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

kamran Feb 24, 2014 09:44pm
Saudi Arabia is the biggest culprit to promote violence and division among Muslims. H that monarchy should be toppled. They are bunch of thugs.
Name Feb 26, 2014 09:11am
When we r muslims , and faith in Allah is an example of our "imaan".No body can stop u for going on planet Mars .

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024