اصلاح الدین صدیقی کیساتھ گن پوائنٹ پر لوٹ مار
کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف کوچ اصلاح الدین صدیقی سے نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر قیمتی اشیاء اور نقدی چھین لی۔
اطلاعات کے مطابق 1978ء میں پاکستان کی قیادت کرنے والے اصلاح الدین کا واقعے میں موبائل فون، نقدی اور گاڑی چھین لی گئی۔
انہیں اپنے گھر کے باہر سے گن پوائنٹ پر تین ڈاکوؤں نے اغواء کیا تھا۔
انہیں مسلح افراد نے تیس منٹ تک اپنی تحویل پر رکھا بعد میں انہیں چھوڑ دیا اور قیمتی اشیاء لیکر فرار ہوگئے۔