انڈین الیکشن کا پہلا مرحلہ پیر سےشروع
نئی دہلی: انڈیا میں پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ پیر کو شروع ہوگا۔
انڈین میڈیا کے مطابق عام انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد آٹھ سو پندرہ ملین کے قریب ہے۔
یہ ووٹر مختلف مرحلوں میں انتخابی عمل میں اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
سات اپریل سے شروع ہونے والا انتخابی عمل بارہ مئی تک جاری رہے گا۔
انتخابی حلقوں کے نتائج سولہ مئی سے آنا شروع ہو جائیں گے۔
رائے عامہ کے تازہ جائزوں کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی اور اْس کے اتحادیوں کو اپنی حریف جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے۔
ان جائزوں کے مطابق بی جے پی لوک سبھا کی 35 فیصد نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔