• KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm
  • KHI: Asr 5:06pm Maghrib 7:00pm
  • LHR: Asr 4:44pm Maghrib 6:40pm
  • ISB: Asr 4:51pm Maghrib 6:49pm

حکومت اور فوج کے درمیان کوئی اختلاف نہیں، پرویز رشید

شائع April 11, 2014
۔—فائل فوٹو۔
۔—فائل فوٹو۔

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ تمام ریاستی ادارے آآئین کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیاں بے شمار ہیں، بعض عناصر مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے جان بوجھ کر افواہیں پھیلا کر مسلح افوا ج کو بدنام کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

جمعہ کو لوک ورثہ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلح افواج سمیت تمام ادارے اپنی آآئینی ذمہ داریاں پوری کر رہے ہیں ،آآئین کے تحت ہر ادارے کا کردار کا متعین ہے اور ادارے آآئینی دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے اپنا کام کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں آئین کی بالادستی قائم ہے، ہماری مسلح افواج آئین کے مطابق اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کی قربانیاں بے شمار ہیں، وہ ہماری حفاظت کیلئے سرحدوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور کئی جوان ہماری حفاظت کیلئے جانیں قربان کر چکے ہیں ۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ بعض عناصر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے جان بوجھ کر افواہیں پھیلا کر مسلح افوا ج کو بدنام کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے لوگوں نے بہت عرصے کے بعد اچھی خبریں سننا شروع کی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے۔

انہوں نے کہاکہ لوک ورثہ میں منعقد ہونے والے میلہ سے محبت ویکجہتی کو فروغ حاصل ہوگا ،یہاں ایک چھت کے نیچے پاکستان کی تمام تہذیبوں وثقافتوں کے رنگ دیکھے جا سکتے ہیں ۔

سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ معاملہ عدالت میں ہے اور عدالت جو فیصلہ کرے گی اسے تسلیم کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 اپریل 2025
کارٹون : 27 اپریل 2025